ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے 5 ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی  گئی۔ 

پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگ  کے 5  ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے  پر پابندی عائد کی ہے، جن ایم پی ایز پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں  سیف الملوک کھوکھر،مرزا جاوید،رانامشہود،رخسانہ کوثر  اور میاں رؤف شامل ہیں،ن لیگ کے ایم پی ایز 15اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق   ن لیگی ایم پی ایز پر اسپیکر کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز  پھاڑنے پر  پابندی عائد کی گئی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ن لیگی ایم پی ایز کو پابندی سے متعلق خط لکھ کرآگاہ کردیا گیا۔