(ویب ڈیسک) کھیلوں میں ناخشگوار واقعات کا ہونا کوئی نئی بات نہیں، فٹ بال کی متعدد میچز کی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہے جس میں کھلاڑی آپس میں ہاتھاپائی ہورہے، کسی ویڈیو میں ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی بارش ہورہی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ خواتین کے بیس بال میچ میں پیش آیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا مقصد لڑائی جھگڑا نہیں بلکہ جسمانی عضا کی نشوونما کرنا جس میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، مگر ایسے مواقعات بھی رونما ہوتے نظر آتے ہیں جہاں بات بحث وتکرار سے شروع ہوتے لڑائی جھگڑا میں بدل جاتی ہے،امریکا میں بیس بال میچ کے دوران دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دو خواتین کو بیس بال میچ کے دوران لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’بہادروں کا کھیل قابو سے باہر ہوگیا۔‘
ویڈیو میں دو خواتین اٹلانٹا بریز اور سنسناٹی ریڈز کو جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مداح جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں،ایک مداح کو ’اسے چھوڑ دو‘ کہتے سنا جاسکتا ہے لیکن وہ بھی ان کے جھگڑے کو ختم کروانے میں ناکام رہا۔
ویڈیو کے آخر میں ایک خاتون کو پولیس افسر ہتھکڑی لگا کر گرفتار کررہا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑائی کس بات پر شروع ہوئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دوسری خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں خواتین پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک اوپن کریں: https://twitter.com/GAFollowers/status/1425643141412044804