نور مقدم قتل کیس: ملزم کے والد نے نیا انکشاف کردیا

نور مقدم قتل کیس: ملزم کے والد نے نیا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے  وقوعہ سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کرگیا، نور مقدم کوقتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،کیس  میں نیا موڑ آگیا ہے  مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر  نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق نورمقدم قتل کیس ملزم کے والد نے نیا رنگ دینے کی کوشش کی جبکہ  ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے  وقوعہ سے حاصل کردہ نمونوں سے میچ کرگیا، ملزم کے والد ساڑھے تین گھنٹے اپنے با اثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے درخواست کرتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں موجود ذاکر نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہوگئی ہے، ڈکیتوں نے ان کے بیٹے ظاہر جعفر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پینٹنگز اور قیمتی زیورات بھی لے گئے، دوران مزاحمت بیٹے نے ایک ڈاکو کو جان سے مار دیا، قتل کے معاملے سے کیسے جان چھڑائیں؟۔

واضح رہے کہ ملزم  ظاہر جعفر کا ڈی این اے وقوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے، آلہ قتل پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس موجود ہے، فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھیج گئی، رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے قتل سے قبل زیادتی اور تشدد کیا جبکہ فرانزک رپورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی درست قرار دے دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی تھی کر دی ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں ہوا تھا، کمیٹی میں نور مقدم کیس پر رپورٹ پیش کی گئی۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکام سے استفسار کیا کہ دو تین سال میں خواتین پر تشدد کے کیسز رپورٹ ہوئے کیا ان پر نوٹس لیا گیا؟ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer