پنجاب : چھ ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس جاری 

پنجاب : چھ ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: 1977 سے 2019 تک 6 بڑے ہوٹلوں کوشراب کی فروخت کے لائسنس جاری کئے گئے۔تفصیلی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

محکمہ آبکاری،محصولات اور انسدادِ منشیات کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ1977 سے 2019 تک 6 بڑے ہوٹلوں کو ایل 2 لائسنس جاری ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 1977 میں پیپلزپارٹی کے پہلے دور حکومت میں فلیٹیز ہوٹل اور پرل کانٹیننٹل لاہور کو شراب پرچون میں فروخت کے لائسنس جاری ہوئے، فلیٹیز ہوٹل کا لائسنس بعض وجوہات کی بنا پر معطل ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1981 میں ضیا دور میں اواری ہوٹل لاہور کو شراب کا لائسنس جاری کیا گیا۔2001 میں مشرف دور حکومت میں ایمبیسیڈر ہوٹل کو ایل 2 لائسنس جاری ہوا۔2004 میں مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں ہاسپٹیلٹی ان ہوٹل لاہور کو شراب کا لائسنس دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 کو تبدیلی سرکار نے بھی یونیکورن پریسٹج لمیٹڈ لاہور کو ایل 2 کا لائسنس جاری کیا۔

Suhail Ahmad

Senior content editor