ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے9 اور 10 محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یوم عاشورہ  کے موقع پر دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چھٹیاں 18 اور 19 اگست کوہوں گی۔دوسری جانب سرکاری ملازمین نے بروز جمعہ کی بھی چھٹی لینے کا پلان تیار کر لیا،ہفتہ اور اتوار کو پھر سرکاری چھٹی ہوگی۔ اس طرح سرکاری ملازمین اور افسران نے اگلے ہفتے عملی طور پر پانچ چھٹیاں کرنے کا پلان بنا لیا۔

واضح رہےکہ  یوم عاشورہ اسلامی تقویم کے مہینے محرم الحرام کے نویں اور دسویں دن کو کہا جاتا ہے، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں   یوم عاشور پر جلوس ومجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 10 محرم الحرام کوحضرت امام حسینؑ  اور ان کے ساتھیوں  نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی، جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی،  آج فرزندان اسلام انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer