(ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سترہ سے اکیس اگست تک دو ڈویژن بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیاگیا۔ ججز روسٹرکے مطابق ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی ہر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کیسز کی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اعجاز احمد گورائیہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ آنے والے وکلاء،عدالتی سٹاف اور سائلین کو ماسک پہننے، سینی ٹائزر استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔