ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا اقدام: رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت 5 سیشن ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

​چیف جسٹس عالیہ نیلم کا بڑا اقدام: رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت 5 سیشن ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی عدلیہ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سمیت پانچ اعلیٰ عدالتی افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سیشن جج خوشاب راجہ قمر الزمان کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، اب تک رجسٹرار کے عہدے پر فائز امجد اقبال رانجھا کو تبدیل کر کے انہیں سیشن جج خوشاب تعینات کر دیا گیا ہے۔​اسی طرح، ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے شعبے میں بھی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے جہاں عبدالرحیم (سیشن جج خوشاب) کو نیا ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس عہدے پر پہلے سے کام کرنے والے ملک علی ذوالقرنین اعوان کا تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت کے پریذائیڈنگ آفیسر خالد سعید وٹو کی خدمات بھی تبدیل کر دی گئی ہیں، انہیں اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔چیف جسٹس کی جانب سے جاری ان احکامات میں تمام ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج 14 اپریل تک سنبھال لیں۔ قانونی حلقوں میں ان تبادلوں کو عدالتی نظام میں انتظامی اصلاحات اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے.