سٹی 42 : پی ایس الیون میں پشاور زلمی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے5 ویں کامیابی حاصل کرلی، پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 24 رنز سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی کی 11 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا۔197 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم 172 رنز بنا سکی ۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔اسٹیو اسمتھ 31 ، جوش فلپی 32 اور شان مسعود نے 35 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 17 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 20 رنز بنا سکے،سفیان مقیم نے تین جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 172 رنز اسکور کیے ،کوشل مینڈس 68رنز بناکر نمایاں رہے ۔محمد حارث نے اڑتیس اور فرحان یوسف نے30 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم 18 رنز بناکر پویلین لوٹے،محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔