ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز آندھی اور ژالہ باری کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

تیز آندھی اور ژالہ باری کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موسم کی صورتحال ایک بار پھر بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفانی بارشوں کے نئے اور طاقتور سلسلے کے باعث ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا اسپیل ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جہاں شدید بارشوں، آندھی اور غیر معمولی طور پر اپریل میں برف باری کا امکان ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

تیز آندھی کے باعث انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔