ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم نو، بڑا سیاسی فیصلہ

مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم نو، بڑا سیاسی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم سازی کو از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ملک سیف الملوک کھوکھر نے صوبائی حلقوں کی سطح پر تنظیم سازی کیلئے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تنظیم سازی نواز شریف سے مشاورت اور ان کی گائیڈ لائن کے مطابق کی جائے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور کا کہنا ہے کہ پارٹی کے درینہ اور وفادار کارکنان کو صوبائی حلقوں میں صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر تنظیمی عہدے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے تمام ونگز کو فعال بنایا جائے گا، جبکہ یوتھ ونگز کی مکمل تنظیم سازی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

ملک سیف الملوک کھوکھر  کے مطابق عہدے صرف پارٹی کے دیرینہ ورکرز کو دیے جائیں گے تاکہ تنظیم کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو مزید متحرک کیا جائے گا، جو وفاقی اور پنجاب حکومت کے اقدامات اور پارٹی پالیسی کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔

اس منصوبے کے تحت تمام صوبائی حلقوں، یونین کونسلز اور وارڈ لیول تک تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔