ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم  آئندہ چند روز میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

وزیراعظم  آئندہ چند روز میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی ) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آئندہ چند روز میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔

  ذرائع کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا دورہ ہوگا ،وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے ،اہم علاقائی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات میں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی جبکہ ایران امریکا کے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے واپس آنے کی صورت میں وہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔