ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت 14 روپے سستا

برائلر گوشت 14 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 581 روپے فی کلو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 373 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 387 روپے اور پرچون ریٹ 401 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں برائلر گوشت کی فروخت کے دوران اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں بعض دکاندار" صافی گوشت" کے نام پر گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 240 روپے مقرر ہو گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 80 روپے مقرر کیا گیا ہے۔