ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی نئی لہر، دودھ فروشوں کا بڑا اعلان

مہنگائی کی نئی لہر، دودھ فروشوں کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: دودھ فروش یونین نے ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مہنگا دودھ خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

یونین کے مطابق دودھ کی قیمت میں مسلسل اضافہ ناقابل قبول ہے اور اس سے عام شہری شدید متاثر ہوں گے۔ دودھ فروشوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

دودھ فروش یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کا اعلان واپس نہ لیا گیا تو دودھ کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز نے 16 مئی سے دودھ کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بھینس کا دودھ 245 روپے اور گائے کا دودھ 195 روپے فی لیٹر ہول سیل ہو جائے گا۔

یونین کے مطابق اس اضافے کے بعد پرچون سطح پر دودھ کی قیمت 270 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ سرکاری نرخ 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔