ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور میں گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچودھری: لاہور میں گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد غالب مارکیٹ پولیس نے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس ایچ او فیصل ندیم کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، جسے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم عمران نے اپنے دو بیٹوں اور ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ مل کر یہ گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔ ملزمان میں عمران، اس کے بیٹے بابر اور دانش جبکہ رشتہ دار فرحان شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کھڑی گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرتے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے بلال گنج مارکیٹ میں ایک دکان قائم کر رکھی تھی جہاں سے چوری شدہ شیشے سستے داموں فروخت کیے جاتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ سائیڈ شیشوں سے بھرے 4 توڑے اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔