ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کمپنی نے الیکٹرک کار ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی

چینی کمپنی نے الیکٹرک کار ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یب ڈیسک: چین میں تیار ہونیوالی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ڈونگ فینگ بوکس کی ابتدائی طور پر 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔ پاکستان میں لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں، تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئر بیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ان کاروں کی ڈیلر شپ چاؤلہ موٹرز کے پاس ہے جبکہ گاڑی بک کرنے کیلئے 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔