وقاص احمد : چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تصادم ہوگیا ، ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ مار کر رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا
پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 نے رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا،ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے، نیازی اڈا کے قریب ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو روکا اور چالان کرنے لگا،رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس پر وارڈن نے ہیلمٹ مار دیا ، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائیں گے،
Stay tuned with 24 News HD Android App