ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

Banks timing in ramzan
کیپشن: Banks timing in ramzan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رمضان المبارک کی مناسبت سے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، ملک بھر میں بینک پیر سے جمعرات تک صبح دس سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک لین دین کریں گےاور جمعے کو بینک دس بجے سے دوپہر ایک بجے پر خدمات فراہم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردئیے۔اسٹیٹ بینک سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک بینک صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک عوام سے لین دین کریں گے۔

جمعے کو بینک کے اوقات کار صبح دس بجے سے دوپر ایک بجےتک ہوں گے۔سرکلر کے مطابق بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات کار صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کیلئے نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری

مزید پڑھیں: ماہ رمضان میں دفتری اوقاتِ کار کا شیڈول جاری

Malik Sultan Awan

Content Writer