سٹی 42: رمضان المبارک کےلئے نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن میں واقع نادرا زونل ہیڈکوارٹر رمضان المبارک میں صبح 10بجے سے سپہر 4بجے تک کھلے گا، شملہ پہاڑی کے قریب واقع نادرا میگا سنٹر کی دو شفٹیں صبح 8 سے شام 5بجے تک کام کریں گی۔ نادرا میگا سنٹر رات ساڑھے 10بجے سے صبح 3بجے تک کھلا رہےگا۔
نادرا کے زونل دفاتر صبح دو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، شہر کے مختلف علاقوں میں واقع نادرا سنٹرصبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک دو شفٹوں میں کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح دس بجے سے چار بجے سہ پہر تک ہوگا۔ بروز جمعہ صبح دس سے دن ایک بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے۔
چھ دن والے دفاتر میں دفتری اوقات کار صبح دس بجے سے دن تین بجے تک ہوگا۔ چھ دن والے دفاتر میں وقت بروز جمعہ صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک ہوگا۔ وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔