ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے کون کونسے مقامات ٹریفک کیلئے بند؟

Traffic Jam in Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے مختلف 16 مقامات ٹریفک کیلئے بند شہر جبکہ گردونواح میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو، موہلنوال، بھٹہ چوک، یتیم خانہ چوک، سکیم موڑ بند، داروغہ والا، نیازی شہید روڈ، شاہکام چوک اور منڈ پلی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ بندیاں روڈ، آر اے بازار، ڈیفنس اور ایئر پورٹ روڈ سے آنے والے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے۔

ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہری منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ موٹرسائیکل سوار تو متبادل راستہ اختیار کر کے اپنی منزل تک پہنچ رہے ہیں لیکن کار سوار کئی گھنٹوں سے اس ٹریفک کے باعث مشکلات سے دو چار ہورہے ہیں۔  کرول گھاٹی جانب رنگ روڈ، بتی چوک کی جانب محمود بوٹی رنگ روڈ اور شاہدرہ چوک سے 25 نمبر سٹاپ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اسی طرح جی پی او چوک جانب انار کلی، بیگم کوٹ اور کوٹ عبدالمالک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ خیابان چوک، ایل ڈی اے چوک بھی ٹریفک کے لئے بند ہونے سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا جس سے نظام زندگی تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔شہر میں ٹریفک جام سے  شہریوں کا کہنا ہے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سےآج صبح سے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔   واضح رہے چونگی امر سدھو، قینچی، فیروزپور روڈ اور دیگر مقامات پر گزشتہ رات سے ہی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔