وزیراعظم عمران خان کی مدد کیلئے کیون پیٹرسن میدان میں آگئے

وزیراعظم عمران خان کی مدد کیلئے کیون پیٹرسن میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم کے فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں۔ شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سہیل تنویر، دانش کنیریا، محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا ر ہے۔ دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 130 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 2656 ہو گئی ہے۔