ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب اور عبدالعلیم خان کی ہاتھ نہ ملانے کی تصویر جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب اور عبدالعلیم خان کی ہاتھ نہ ملانے کی تصویر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر/قذافی بٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ امید ہے کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام اوراحتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عبدالعلیم خان کی ہاتھ نہ ملانے کی تصویر جاری کر دی گئی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی حلقے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں ۔ عبدالعلیم خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عبدالعلیم خان سے ہاتھ نہ ملا یا، احتیاطی تدابیر کے تحت عام شہریوں کو پیغام دینے کے لئے تصویر بھی جاری کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تصویر جاری کرنےکا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کاپیغام دینا ہے۔

قبل ازیں سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دوبارہ وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، سابق سینئر وزیر کو بلدیات اور فوڈ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان کو صوبائی وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیاکہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح اب بھی اپنی تمام توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو بلدیات اور فوڈ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔ دونوں وزارتیں وزیراعظم کے احکامات پر علیم خان کو دی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیات کا قلمدان بنیادی طور پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے علیم خان کے سپرد کیا جارہا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer