ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ سائرہ نسیم نے بھی خودکو فیملی سمیت گھر میں محصور کر لیا

گلوکارہ سائرہ نسیم نے بھی خودکو فیملی سمیت گھر میں محصور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی مایہ ناز گلوکارہ سائرہ نسیم نے بھی خود کو کورونا وائرس کے پیش نظر گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے ۔

اس سلسلے میں سائرہ نسیم نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احتیاط بہت ضروری ہے اور وہ سب سے یہی ڈرخواست کرتی ہیں کہ خود کو سوشل گیدرنگ سے بچائیں اور بہت ضروری کام ہوتو گھروں سے نکلیں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ اس کوروناوائرس نے پوری دنیا کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور ترقی یافتہ ممالک بھی اس سے نہیں بچ سکے , ایسے میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ خود بھی گھروں میں رہیں اور اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو بھی مشورہ دیں کہ وہ بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں وگرنہ ایک کرونا وائرس کا مریض پورے خاندان کو تباہ کرسکتا ہے.

 انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں لاک ڈان اورکرفیو لگایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کوگھروں تک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈان کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے۔

 ہرطرح پکنک کا ساسماں ہے ناجانے کب ہمارے لوگ اس کو سنجیدگی سے لیں گے، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن اس پرافسردہ ہونے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

ارد گرد بسنے والے ایسے افراد کی مدد کرنی چاہیے جو واقعی ہی اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ایک طرف توکورونا وائرس کا خطر ہ اوردوسری جانب مالی مشکلات بھی شدید متاثر کررہی ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اچھے پاکستانی اوربہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer