ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"وزیراعظم عمران خان نفسیاتی مریض بن چکے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کردیا۔

 کیمپ جیل میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق، خواجہ سلمان رفیق اور حافظ میاں نعمان سے ارکان اسمبلی افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ،چودھری سجاد گجر، سعدیہ تیمور، لیگی رہنما راؤ شہاب الدین، میاں مصطفی اور ہارون بھٹہ سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان انتقام کی آگ میں نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، ان پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں جبکہ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

خواجہ سعدرفیق نے وزیر ریلوے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ریلوے کو تباہ کر دیا ہے جبکہ خواجہ سعدرفیق نے حنیف عباسی کو رہائی پر مبارکباد بھی دی،لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ڈرگ کورٹ میں آج تک ان پر کوئی کیس نہیں اور انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

جیل میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور خواجہ سعدرفیق کی ملاقات بھی ہوئی، دونوں سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ مشکل وقت بھی گزر ہی جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer