ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار ایس پیز، تین ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

چار ایس پیز، تین ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے چار ایس پیزاور تین ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔7افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے7افسران کےتقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بلال افتخارکوایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا سے تبدیل کرکےسی ٹی او راولپنڈی، محمدبلال قیوم کوایس پی انویسٹی گیشن گجرات، مستنصرعطاباجوہ کووی وی آئی پی سکیورٹی سے تبدیل کر کے ایس پی آپریشنزاقبال ٹاؤن جبکہ شاہد محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹرسنٹرل سکیورٹی ایس پی یولاہورتعنیات کر دیا ہے۔

طاہرعباس گیلانی کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیہ تعینات کردیا گیا۔ بشیراحمد کو ایس ڈی پی او کروڑ لال عیسن اور لیاقت علی تارڑ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔