بادامی باغ سبزی منڈی ٹول پلازہ، ٹول ٹیکس مانگنے ٹرک ڈرائیور کی جھڑپ


فہدبھٹی:ٹول ٹیکس مانگنے پر بادامی باغ سبزی منڈی ٹول پلازہ پر ٹرک ڈرائیور کی توڑ پھوڑ، معمولی تلخ کلامی پر کاؤنٹر کے شیشے توڑ کر فرار ہو گیا۔   ڈرائیور کاؤنٹر کے شیشے توڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹول ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے اس کے باوجود ٹول ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جب ٹرک ڈرائیور سے ٹول ٹیکس مانگا گیا تو معمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور نے توڑ پھوڑ شروع کر دی اور کاؤنٹر کے شیشے توڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔