اورنج لائن ٹرین منصوبہ، بنک ایگزم نے فنڈز کی مزید ایک قسط جاری کردی


درنایاب:اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے چینی بنک ایگزم نے ایک ارب بیس کروڑ روپے کے فنڈز کی مزید ایک قسط جاری کردی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی چیک ایل ڈی اے کو جاری کرے گی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے چینی بنک ایگزم نے ایک ارب بیس کروڑ کےفنڈزماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو جاری کردیئے،جاری ہونے والے فنڈز سے تعمیراتی کاموں کی مد میں ادائیگیاں کی جائیں گی ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی چیک ایل ڈی اے کو جاری کرے گی ۔ ایل ڈی اے نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے توسط سے ایگزم بنک سے فنڈز مانگے تھے۔