نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسز کا ڈر، پنجاب حکومت محتاط ہوگئی

نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسز کا ڈر، پنجاب حکومت محتاط ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42 ) نیب کی لٹکتی تلوار یا سپریم کورٹ کے نوٹسزکا ڈر، پنجاب حکومت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی پھونک پھونک کر بجٹ دینے لگی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ چودھری محمد سرور کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ ،و زیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور؟ نئی بحث چھڑ گئی

  پنجاب حکومت صوبائی ترقیاتی بورڈ کی منظوری کے باوجود کچھ نئے منصوبے شروع نہیں کرسکی اور جاری منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ نیب کی جانب سے مختلف منصوبوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پنجاب حکومت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کو بھی فنڈز جاری کرنے سے کترانے لگی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دوستی کا بھیانک انجام، لڑکے نے لڑکی کی جان لے لی

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ہیلتھ، ایجوکشن اور دیگر محکموں کے 35 ارب 68 کروڑ کے فنڈز روک لیے ہیں۔