پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی
کیپشن: City42 -Sanam Baloch Abdullah Farhatullah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی خوبرو اداکارہ صنم بلوچ اور اداکار عبداللہ فرحت نے راستے جدا کرلیے۔ بدقسمتی سے دونوں کی شادی صرف چارسال چل سکی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ ،اداکارعبداللہ فرحت نے علیحدگی اختیار کرلی۔ دونوں اداکاروں کی شادی صرف 4 سال چل سکی۔ اداکارعبداللہ فرحت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اب تک کوئی پیغام نہیں آیا۔ انہوں نے اپنے موبائل بھی  بند کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے اکائونٹس پر اپنا نام بھی بدل لیا ہے اور اپنے شوہر کا نام بھی ہٹا دیا۔

 ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات اولاد نہ ہونے کے باعث خراب ہوئے۔