ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان  اور سٹار بلے باز  جو روٹ نے پاکستان کے خلاف  ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جوروٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69 ویں نصف سنچری تھی۔

 اس نصف سنچری کے ساتھ جو روٹ، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ جوروٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا ہے، جب کہ ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

 اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایک ا ور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 خیال رہےکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائی ہیں۔ اس فہرست میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جب کہ جوروٹ اور رکی پونٹنگ 41،41 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

 اس کے علاوہ جوروٹ، ٹنڈولکر کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنےکی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

 ٹنڈولکر  نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15921 رنز بنائے ہیں جب کہ 35 سالہ جوروٹ 14278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور فعال کرکٹر ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے اتنا قریب نہیں۔ رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں آسٹریلیا کے 37 سالہ  اسٹیو اسمتھ نے 10920رنز بنائے ہیں تاہم وہ ابھی ٹنڈولکر کے ریکارڈ سے کافی دور ہیں۔