سعید احمد: صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ نے صنعت کاروں کے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ لاہور چیمبر الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گورنر پنجاب کو آگاہ کیا گیا وفد نے صنعت کاروں، امپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔
وفد میں چیئرمین پی کے جی حاجی خلیل، وائس چیئرمین مبشر حسین، ڈائریکٹر حافظ غضنفر، میاں سجاد، میاں حارث، اصغر مفل اور اطہر رشید خان شریک تھےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی۔