ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

آج سے پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 12 سے 17 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 سے 17 ستمبر کے دوران راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کا امکان ہے۔ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس لیے متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔