ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.56 روپے سے کم ہوکر 281.55 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے کمی سے 282.61  روپے پر آگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 44 پیسے کمی سے 334.16 روپے, برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 386.60 روپے, یو اے ای درہم 17 پیسے سستا ہوکر 77.93 روپے, سعودی ریال 18 پیسے سستا ہوکر 75.90 روپے کا ہوگیا.