ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیولین سٹار ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک پھر مدمقابل آنے کو تیار

جیولین سٹار ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک پھر مدمقابل آنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان  کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مدمقابل آئیں گے۔

 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں کا جیولین فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

 یاد رہےپیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلایا تھا جبکہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

 اس موقع پر دونوں کے خاندانوں نے ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا تھا تاہم حالیہ تنازعہ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تعلقات کو کمزور قرار دیا ہے۔

 بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے واضح کیا ہے کہ وہ ارشد ندیم کے قریبی دوست نہیں رہے جبکہ ارشد ندیم نے بھی کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔

 جب نیرج جیتا تھا تو میں نے اسے مبارکباد دی تھی جب میں نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو اس نے میرے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا تھا۔

اپریل میں نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں مقابلے کی دعوت دی تھی لیکن پہلگام واقعے کے بعد یہ دعوت واپس لے لی گئی۔

 نیرج چوپڑا حالیہ فارم میں عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ ارشد ندیم جولائی میں کی گئی پنڈلی کی سرجری کے بعد واپسی کریں گے ۔