ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر برادری اور ٹیکس گزاروں کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

تاجر برادری اور ٹیکس گزاروں کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تاجر برادری اور ٹیکس گزاروں کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ ٹیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت اب سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کیا کرے گا۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف آئندہ دائر ہونے والی تمام آئینی پٹیشنز بلکہ زیر التواء ٹیکس کیسز بھی ڈویژن بنچ کے سامنے منتقل کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کے 53ویں اجلاس مورخہ 11 جولائی 2025 میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں عمل میں لایا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ٹیکس مقدمات کے حوالے سے یکساں اور جامع فیصلوں کے لیے ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ ان اہم نوعیت کے معاملات میں شفافیت اور مؤثر عدالتی عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔وکلاء برادری نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کو ڈویژن بنچ کے سامنے سننے کا فیصلہ نہ صرف عدالتی عمل کو زیادہ شفاف بنائے گا بلکہ اس سے عدلیہ کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer