ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز ضروری قرار

قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز ضروری قرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی ماہر کوچز کو ضروری قرار دے دیا۔

  طاہر زمان نے کہا ہے کہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ اور گول کیپنگ کے لیے غیر ملکی ماہر کوچز کی ضرورت ہے، یہ دو شعبے ایسے ہیں جہاں ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہترین ایکسپرٹ ان شعبوں کے لیے لے کر آئیں، ان شعبو ں میں غیر ملکی کوچز کو زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔

  پرو ہاکی لیگ آسان ٹورنامنٹ نہیں ہے ، ان شعبوں پر ہمیں بہت کام کرنا ہے۔

 ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ فزیکل فٹنس اور گول کیپنگ کا پوری ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

  پرو ہاکی لیگ سے قبل کئی ممالک سے سیریز کھیلنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 طاہر زمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے کہ سیریز کو ممکن بنایا جائے۔

 ملائیشیا، بنگلادیش اور اسپین کے خلاف زیادہ سے زیادہ کوشش ہے کہ میچز کا موقع ملے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل میچز کھیلنا ضروری ہیں۔