ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج

لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ، ٹرائل کورٹ کا 7 سال قید اور جرمانہ کا فیصلہ برقرار رکھا.

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم محمد سلیم کی اپیل پر سماعت کی، دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد نے منشیات کیس میں مجرم محمد سلیم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ کی جانب سے مجرم کو سات سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمدپیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے قبضے سے دو کلو چار سو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ملزم کے وکیل نےاپیل میں بریت کیلئے دلائل دیئے، تاہم وکیل صفائی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer