ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈے پھینکے جانے کے واقعہ پر چاہت فتح علی خان کا پہلا ویڈیو بیان

انڈے پھینکے جانے کے واقعہ پر چاہت فتح علی خان کا پہلا ویڈیو بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور دلچسپ گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ’میں اپنے تمام چاہنے والوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کی کوریج کی۔

’یہ واقعہ حالیہ نہیں بلکہ تین ماہ قبل، 19 جون کو پیش آیا تھا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد دو سے تین ہفتوں تک مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوتی رہیں جن میں انہیں ڈرایا دھمکایا گیا اور طنزیہ انداز میں پوچھا جاتا رہا کہ“بدو بدی، چوٹ زیادہ تو نہیں لگی؟‘

 چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ’میرے پاس یہ سارے نمبر محفوظ ہیں، جنہیں میں پولیس کے حوالے کروں گا، پھر ان افراد کو اندازہ ہو جائے گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جنہوں نے یہ پورا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔