ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذخیرہ اندوزوں کی شامت، گندم کی فی من قیمت میں اچانک بڑی کمی  

ذخیرہ اندوزوں کی شامت، گندم کی فی من قیمت میں اچانک بڑی کمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کے بعد گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے کمی ہوگئی۔

 معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ کا کہنا ہے سیلاب کی آڑ میں منصوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، اگلے سال تک کا سٹاک موجود ہے۔

 سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کا گندم کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی لینا دینا نہیں، سیلاب کی آڑمیں گندم وآٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا گیا، پنجاب میں ڈھائی لاکھ ٹن ڈکلیئرسٹاک موجودہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈکلیئرسٹاک آئندہ فصل آنےتک پنجاب کیلئے کافی ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر کے اڑھائی لاکھ ٹن گندم برآمد کی جا چکی ہے۔

  سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلی کے نوٹس اور کارروائیوں کے بعد فی من گندم800روپے کم ہوئی،  کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔