ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مرزا کا اشارہ, سابق بوائے فرینڈ اور علینہ عامر کی قربتیں زیرِ بحث 

جنت مرزا کا اشارہ, سابق بوائے فرینڈ اور علینہ عامر کی قربتیں زیرِ بحث 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار معاملہ ان کے سابق بوائے فرینڈ اور ایک اور مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کے درمیان بڑھتی قربتوں سے جُڑا ہے۔

 سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح دونوں کے درمیان تعلق کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔علینہ عامر نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام ریل پوسٹ کی جس میں وہ "پہلا پہلا پیار کسی نوں نئیں بھل دا" پر پرفارم کرتی نظر آئیں۔ مداحوں نے فوری طور پر اس ویڈیو کو جنت مرزا کے سابق تعلقات کے پس منظر میں دیکھنا شروع کر دیا۔

 اس کے ردعمل میں جنت مرزا نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کو تو ہم سے بہتر کی تلاش تھی، یہ کیا مل گیا آپ کو؟

یہ ڈائیلاگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے  ہیں اور بیشتر نے اسے علینہ عامر کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا۔ کچھ جنت مرزا کی حمایت میں بول رہے ہیں، تو کچھ اسے محض انٹرٹینمنٹ کا حصہ سمجھ رہے ہیں۔

جنت مرزا کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی عوامی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہے اور اس تازہ معاملے نے ایک بار پھر ان کی پرائیویٹ لائف کو منظرعام پر لا کھڑا کردیا ہے۔