ویب ڈیسک : اوگرا نے ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 12.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ستمبر کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت11.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔