ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے اسکالر شپس کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12ستمبر اور 7نومبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں،درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.orgپر جمع کروائی جا سکتی ہیں،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے۔

 برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے، جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرناشامل ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے زندگی بدل دینے والی چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے کچھ کا گھر، برطانیہ ہر سال لاکھوں طلبہ کے لیے ایک اعلی مقام ہے۔