ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

مرغی کے گوشت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 20 روپے سستا ہو گیا ہے۔

  مرغی کا گوشت 20 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  570 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن زندہ مرغی سرکاری قیمت کے مقابلے 12 روپے مہنگی فروخت ہونے لگی۔ زندہ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 368 روپے مقرر کی گئی جبکہ پرچون ریٹ میں زندہ مرغی 380 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

 دکانداروں کے مطابق مرغی کی فیڈ اور سویا بین کا مہنگا ہونا قیمتوں پر اثرانداز ہوا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کم ہونا چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer