پنجاب پولیس کے افسران کی ترقیاں

پنجاب پولیس،ترقیاں،ایس ایس پی،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے چھوٹے رینک کے افسران کی ترقیوں کا عمل تیز،ایم ٹی کے 7 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اگلے رینک میں ترقی ہوگئی۔
 ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کے حکم پر میرٹ پر پورے اترنے والے ایم ٹی لاہور کے 7 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ایس ایس پی ایم ٹی حسن سکھیرا کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں دیگر افسران بھی شامل تھے۔اجلاس میں 20اے ایس آئیز کے نام ترقی کے لئے زیرغور آئے۔

سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں جاوید اکرام، علی اکبر،اسلم گل،محمد مسرت،فرحت وحید،شوکت علی اور اللہ رکھا شامل ہیں. ایس ایس پی کی جانب سے ترقی پانے والے افسران کومبارکباداور بہترکام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔