(جنیدریاض) ٹرانسفر پالیسی میں ترمیم، سکروٹنی کمیٹی کے اختیارات کم کردیئے گئے، اب میرٹ پر پہلے نمبر پر آنیوالے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کرسکے گی۔
تفصیلات کےمطابق ٹرانسفرپالیسی میں نئی شق کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفر میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنیوالے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کر سکے گی۔ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے پراساتذہ ضلعی کمیٹی کو اپیل کرسکیں گے۔
اساتذہ کی جانب سے اپیل تین روز میں جمع کی جا سکے گی۔ ضلعی کمیٹی 7 روز میں اپیل پر فیصلہ کرکے اساتذہ کو آگاہ کرے گی۔ ٹرانسفر پالیسی میں مذکورہ شق کو شامل کرنے کیلئے وزیراعلی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔