ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبل ازوقت انتخابات سےمتعلق فضل الرحمان کااہم بیان

Molana Fazal Rehman
کیپشن: Molana Fazal Rehman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سےمخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو مسترد کردیا۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔