ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سحر خان، عدیل چودھری کو دوران شوٹنگ حادثہ؛ ویڈیو سامنے آگئی

اداکارہ سحر خان، عدیل چودھری کو دوران شوٹنگ حادثہ؛ ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحرخان جو کہ ڈرامہ سیریل ' رنگ محل'میں مہ پارہ کا کردار اداکررہی ہیں، اداکار عدیل چودھری کے ساتھ نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک سین کرتے دونوں حادثے کا شکار ہوگئے، واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے ڈرامہ اندسٹری میں آتے ہی اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت ناظرین کو محظوظ کیا اور ان کا جاری ڈرامہ سیریل' رنگ محل' جس میں وہ مہ پارہ کا کردارادا کررہی ہیں اس سیریل کو بھی دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا، اس ڈرامے کی خاص بات یہ کہ ادکارہ سحر خان کی معصومیت اور سادگی کو دکھایا گیا جو کہ جلد ہی دوسروں کی باتوں پر یقین کرلیتی ہے اور اپنے مخالفین کو اپنا سمجھتی ہے۔

دوسری جانب سحرخان اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار عدیل چودھری ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی جس میں دنوں اپنے اس ڈرامے کا ایک سین کررہے ہیں مگر بدقستمی سے حادثے کا شکار ہوگئے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عدیل گھر کے باہر موٹرسائیکل پر سوار اداکارہ کا انتظار کررہے ہیں جبکہ ڈرامے کی ٹیم بھی موجود ہے، شوٹنگ کے دوران سحرخان گھر سے باہرآکر موٹرسائیکل پر بیٹھتی ہیں اور دنوں دھیمے لہجے میں کوئی بات کرتے ہیں جیسے ہی عدیل چودھری موٹرسائیکل چلاتے ہیں تو  وہ بے قابو ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں سامنے دیوار میں جالگتے ہیں۔

حادثے میں خوش قسمتی سے دنوں محفوظ رہے،اداکار نے اس سین کی ناخشگوار ویڈیو کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا، واقعہ کے بعدڈرامے کی ٹیم کے ممبرز بھاگ کرجاتے ہیں اور ساتھ یہ بھی پوچھا رہے ہیں کہ ریکارڈ ہوا کیا؟ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer