بیگم کلثوم نواز کو کہاں سپرد خاک کیا جائے گا؟

بیگم کلثوم نواز کو کہاں سپرد خاک کیا جائے گا؟


سٹی42 : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن 3بجے 14 نومبر2018  

جاتی عمرہ رائیونڈ میاں نوازشریف کی رہائش گاہ اور یہیں پر ایک چھوٹا سا قبرستان جس میں دو قبریں میاں نوازشریف کے والد میاں شریف مرحوم اور میاں عباس شریف مرحوم کی  ہیں اور اب اس چھوٹے سے قبرستان میں ایک بیگم کلثوم نواز مرحوم کی ایک اور قبر میں اضافہ ہورہا ہے۔

تین دفعہ خاتون اوّل رہنے والی بیگم کلثوم نواز کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ ان کی نماز جنازہ کے انتظامات کےسلسلہ میں سلمان شہبازشریف، صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک خواجہ عمران نذیر، علی پرویزملک چودھری شہباز احمد مہر اشتیاق احمد عطااللہ تارڑ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی سیکیورٹی نے جاتی عمرہ کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا

شازیہ بشیر

Shazia bashit Editor