ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف،مریم ،کیپٹن صفدرپیرول پر رہا،جاتی امرا تک رہنے کے پابند

نوازشریف،مریم ،کیپٹن صفدرپیرول پر رہا،جاتی امرا تک رہنے کے پابند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکولاہورایئرپورٹ سےجاتی امراپہنچادیا گیا،جاتی امراء تک محدود رہنےکےپابند،جاتی امراء کے اطراف پولیس کی بھاری  نفری تعینات کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی  اہلیہ گزشتہ روز  لندن میں انتقال کر گئیں تھیں،میت کو پاکستان لانے کیلئے شہباز شریف لاہور قطر ائیر لائن 629سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے  ہوم سیکرٹری پنجاب کونواز شریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر) کی پیرول پر رہائی کی درخواست کی تھی جو  منظور کرلی گئی ، ابتدئی طور پر 12 گھنٹے کی رہائی دی گئی ہے  تو سیع کا امکان ہے ،رہائی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور پہنچایا گیا  ، بعد میں سخت سکیورٹی کے حصار میں الگ الگ گاڑیوں میں جاتی امرا منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر صرف جاتی امراء تک محدود رہنے کے پا  بند ہو نگے ،صرف خاندان کے لوگوں سے ملنے کی اجازت ہو گی ، جاتی امرا میں منتقلی کے بعد رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer