ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے

لاہور ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز 90 اوورز کا کھیل ختم ہوگیا، میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ، انہوں نے 153گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور9 چوکے لگائے ۔

 کپتان شان مسعود 76 ، اسٹار بیٹر بابراعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں,پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا52 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا سینورن موتا سامی نے 2 وکٹ لیں۔

 پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ  ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،  دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

 پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔