ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی پھر مہنگی، قیمت میں حیران کن اضافہ

مرغی پھر مہنگی، قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کا پرچون ریٹ 468 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔تاہم شہری شکایت کر رہے ہیں کہ شہر میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور کئی دکانوں پر گوشت سرکاری قیمت سے زائد نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر کا فارم ریٹ 295 روپے فی کلو ہے جبکہ  ہول سیل ریٹ 309 روپے اور  پرچون ریٹ 323 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برائلر انڈے کا سرکاری ریٹ 315 روپے فی درجن برقرار ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔